خیبرپختونخوا کے نگراں  وزیر خوشدل خان ملک کابینہ سے فارغ

سرکاری ملازم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

February 17, 2023 · اہم خبریں, قومی
میں جہاں ملازمت کرتا تھا وہاں کی اتھارٹی نے مجھے اجازت دی ۔فائل فوٹو

میں جہاں ملازمت کرتا تھا وہاں کی اتھارٹی نے مجھے اجازت دی ۔فائل فوٹو

 پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر خوشدل خان ملک کو سرکاری ملازمت کے باعث کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،خوشدل خان کے خلاف محکمہ قانون کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے تھے کہ حلف لیتے وقت خوشدل خان سرکاری ملازم تھے نگراں وزیر بننے کے لیے ایل پی آر لی تھی۔

 واضع رہے  چند روز قبل محکمہ قانون نے رائے دی تھی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔