کارکن جیلیں بھریں،خود چوہا گھرمیں چھپ کر بیٹھا ہے،خواجہ آصف

ورکرز کوآوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ،ٹوئٹ

February 17, 2023 · اہم خبریں, قومی
ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے، فائل فوٹو

ان کا حساب دنیا میں نہیں کریں گے تو ہم سب برابر کے گناہ گار ہوں گے، فائل فوٹو

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کوکہتا ہے کہ جیلیں بھردو لیکن خود چوہا گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے۔

خواجہ آصف نے کسی کا نام لیے بغیر تنقیدی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ، عدالت کوکہتا ہے میں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا، اس کے ساتھی دو دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کےروتے ہیں.

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ نواز شریف تھا بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آگیا تھا۔