محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

               
February 20, 2023 · قومی
آج ضلع جامشورو، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

آج ضلع جامشورو، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا۔
اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔