انگلینڈ کےہاتھوں شکست،قومی ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

کیپ ٹاؤن ( اُمت نیوز ) انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ویمنز ٹی 20 ٹیم ورلڈکپ کے ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے میچ میں انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا،
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، نیٹ برنٹ نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈینی ویٹ نے 59 اور ایمی جونز نے 47 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 99 رنز ہی بناسکی، طوبیٰ حسن 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ انگلینڈ کی جانب سے کیتھرین برنٹ اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی نیٹ برنٹ کو بہترینبیٹنگ پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔