زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
متوفی کو پولیس کی نگرانی میں پشاور مردہ خانہ شفٹ کر دیا گیا۔
February 23, 2023 · قومی
ملزم بھائی واردات کے بعد فرار ہو گیا،فائل فوٹو
پشاور: پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کی حدود پخشو پُل میں زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
متوفی کو پولیس کی نگرانی میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پشاور مردہ خانہ شفٹ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بھائی کو قتل کرنے والا ملزم بھائی واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلیے کوشش کی جا رہی ہے۔