بھتیجے نے چھری کے وار سے 3پھوپھیوں کو قتل کر دیا

مقتول خواتین کی شناخت شمیم ، پروین اور شاہین بی بی کے نام سے ہوئی،ملزم گرفتار

February 24, 2023 · قومی
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

بہاولپور کی کرناں بستی میں بھتیجے نے چھری کے وار سے 3 خواتین کو قتل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، تینوں خواتین سگی بہنیں تھیں، انہیں بھتیجے نے تیزدھار آلے سے قتل کیاہے،جسے گرفتارکر لیا گیا ہے ۔

مقتول خواتین کی شناخت شمیم ، پروین اور شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، جن کی عمریں 56، 58 اور 60 سال تھیں ، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ملزم وسیم نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا ۔پولیس کی جانب سے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ہی آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اعترافی بیان میں کہاہے کہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے غصے کی حالت میں تینوں کو قتل کیا۔