’’سرکاری مہمانوں‘‘کو ایک ماہ تک مختلف جیلوں کی سیر کرانے کے اعلان سے پی ٹی آئی کارکنوں میں خوف ہے،فائل فوٹو
’’سرکاری مہمانوں‘‘کو ایک ماہ تک مختلف جیلوں کی سیر کرانے کے اعلان سے پی ٹی آئی کارکنوں میں خوف ہے،فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاریاں دے دیں

گوجرانوالہ :تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت70 کارکنان نے گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دے دیں، پولیس کی 3 قیدی گاڑیاں کارکنان کو لے کر جیل روانہ ہو گئیں۔

تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کے پانچویں مرحلے کے تحت آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی ہیں۔ پولیس نے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والے 70 کارکنان کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں سینکڑوں کارکن خانانوالی چوک میں جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جن میں الیکشن کروانے اور پارٹی رہنمائوں پر مقدمات ختم کرنے سمیت مطالبات شامل تھے۔

کارکنان کی قیادت کرنے والے چوہدری منصور سرورکو جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ پولیس نے 16 ایم پی او کے تحت کارکنان کے خلاف مقدمے درج کرکے گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔