راجن پورضمنی انتخاب:ووٹوں کی گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کو واضح برتری
237پولنگ اسٹیشنز میں سے 76کے غیر حتمی ،غیرسرکاری نتائج امت کو موصول،ن لیگ کے امیدوار دوسرے نمبر پر
فائل فوٹو
راجن پور(امت نیوز)راجن پور میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے اب تک کے حاصل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پہلے ، مسلم لیگ کے امیدوار دوسرے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر ہیں
امت کو راجن پور کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 196کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 75ہزار 723ووٹ لے کر آگے ہیں
مسلم لیگ ن کے عمار احمد خان لغاری 43ہزار 246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کا تیسرا نمبر ہے