پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم
2طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا۔
March 2, 2023 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، فائرنگ اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں2طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑے میں فائرنگ، لاٹھیوں اور پتھراؤ کا آزادانہ استعمال کیا گیا ہے
انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دونوں اطراف کے 40 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم حسیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دونوں تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔