افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق مستعفی

ذاتی کاموں پر توجہ دینا چاہتا  ہوں، بطور خصوصی نمائندے مکمل حمایت کرنے پر وہ وزیراعظم اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہوں

               
March 2, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز)افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے استعفیٰ دے دیا، محمد صادق نے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے بطور نمائندہ خصوصی پاکستان تقریباً 3 سال خدمات انجام دیں۔

محمد صادق نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی ہے اب وقت آگیا ہے، ذاتی کاموں پر توجہ مرکوز کروں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور خصوصی نمائندے مکمل حمایت کرنے پر وہ وزیراعظم اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔