ڈاکو سستا آٹا اسٹال پر لوگوں سے کیش لوٹ کر فرار

بہاولپور(اُمت نیوز) ڈاکو سستا آٹا اسٹال پر لوگوں سے کیش لوٹ کر فرار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقہ نیو سبزی منڈی کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا ہے۔

بہاولپور میں نیوسبزی منڈی کے مقام پر سستا آٹا سیل پوائنٹ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ زخمی ہوگئے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ  سستا آٹا اسٹال پرکھڑے لوگوں اور سیل پوائنٹ سے ڈاکو کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ڈکیتی کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آٹا خریدنے کیلئے آنے والے 70 سالہ بزرگ زخمی ہوگیا ہے۔

زخمی شخص کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔