(فائل فوٹو)

ہری پور، کار کا سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق

ہری پور (اُمت نیوز)ہری پور میں سی این جی اسٹیشن پر کار کا سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہری پور کے علاقے بالڈھیر میں پیش آیا ہے۔ جس میں سی این جی اسٹیشن پر کارکا سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں بھائی بہن جاں بحق جبکہ دو افراد ازخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق سی این سی سلنڈر گیس بھرنے کے دوران پھٹاہے، سی این جی اسٹیشن کے مالک اور کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔