فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوہر ٹاﺅن دھماکا کیس میں 3 ملزمان کو 5،5 بار سزائے موت

لاہور:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاﺅن دھماکا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاﺅن دھماکا کیس میں 3 ملزمان کو 5،5 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا،انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج نے سماعت کی۔

عدالت نے وکلا کے ملزمان کے بیانات پر بحث مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔

مجرموں میں سمیع الحق ٫ عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں، مجرموں کیخلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔

مجرمان کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، مجرموں کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے، اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی 9، 9 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔

،ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے ،پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ۔