فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ بھر میں کل تمام اسکول و کالجز میں تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ بھر میں شب بارات کے موقع پر کل بروز بدھ تمام اسکول و کالجز میں چھٹی ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کل 8 مارچ کو تمام سرکاری و نجی کالجزمیں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ شب برات کے موقع پر 8 مارچ یعنی بدھ کو اسکولز اور کالجز میں سندھ کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق طے شدہ تعطیل ہو گی۔

حیدر علی نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے تعطیلات سے متعلق طے شدہ شیڈول میں ہر سال شب برات کے موقع پر تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں۔