کفایت شعاری پالیسی :23مارچ کی پریڈ محدود پیمانے پرہوگی

23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے اب ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی

               
March 10, 2023 · قومی

اسلام آباد(امت نیوز) پاک فوج نے 23 مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کی پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کے بجائے اب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔