ڈیرہ غازی خان:پک اپ نہر میں گرگئی،7 افراد جاں بحق
ٹرالی میں سخی سرور جانے والے 35 سے زائد زائرین سوارتھے ،15کو بچالیا گیا
March 10, 2023 · قومی
ڈی جی خان: ایئرپورٹ کے قریب ہدیانی پل سے ٹرالی نہر میں جاگری، حادثہ میں 7افراد ہلاک 15افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق آپریشن کیا جارہا ہے،مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، ٹرالی میں سخی سرور جانے والے 35 سے زائد زائرین سوار تھے۔