صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو
صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کی زیر قیادت ریلی کا آغاز، کارکن پرجوش

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت انتخابی ریلی کا آغاز زمان پارک سے ہو گیا۔

تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کی قیادت عمران خان خود کر رہے ہیں، وہ اپنی گاڑی میں سوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے تمام سینئر رہنما ریلی میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے جو نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک کی طرف آنے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنا شروع کر دیاہے ، مال روڈ سے زمان پارک جانے والی سڑک اور سندر داس روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کردہ ریلی کا روٹ جاری کردیا گیا، ریلی کا آغاز دوپہر دو بجے زمان پارک سے ہوگا ، زمان پارک سے شروع ہوکر ریلی دھرم پورہ چوک ،گڑھی شاہو چوک ،بوہڑ والا چوک پہنچے گی۔

ریلی ریلوے اسٹیشن ،سرکلر روڈ ،دوموریا پل، دلی گیٹ ، شاہ عالمی گیٹ ،لوہاری گیٹ ،اردو بازار،بھاٹی گیٹ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگی، ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ریلی کے روٹ پر موجود سرکلر روڈ کی مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے سرکلر روڈ کی تمام مارکیٹیوں کو دوپہر دو بجے کے بعد بند کرنے کا حکم دیا ہے، سرکلر روڈ پر عمران خان کی ریلی کو سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے مارکیٹ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔