زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

جسٹس طارق سلیم شیخ پولیس آپریشن روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کریں گے۔

               
  March 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ پولیس آپریشن روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کریں گے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے عمران خان کے وکیل نے وارنٹ منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔

وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ منسوخی کی درخواست زیر التوا ہے، فیصلہ آنے تک درخواست واپس لیتے ہیں۔