ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیدیا۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 33، عثمان خان 29 اور ٹم ڈیوڈ 22 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، لاہور قلندرز 2022 میں پی ایس ایل کی فاتح اور  ملتان سلطانز رنز اپ رہی تھی۔

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمینیٹر جیتنے والی ٹیم کے خلاف دوسرا ایلیمینیٹر کھیلے گی۔