بنگلہ دیش میں مسافر بس کھائی میں جاگری،19 افراد ہلاک

ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس 30 فٹ کھائی گہری میں گرگئی۔12 افراد شدید زخمی ہوئے۔

               
March 19, 2023 · بام دنیا
زخمیوں کوڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا ہے۔فائل فوٹو

زخمیوں کوڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا ہے۔فائل فوٹو

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس 30 فٹ کھائی گہری میں گرگئی۔

جنوبی ضلع شبچارمیں پیش آنیوالے حادثے سے متعلق پولیس عہدیدار مسعودعالم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 9 ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔