Lt. Gen. Michael E. Kurilla testifies before the Senate Armed Services committee during his confirmation hearing on Capitol Hill in Washington, Tuesday, Feb. 8, 2022, to be general and commander of the U.S. Central Command. (AP Photo/Susan Walsh)

امریکا نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کومکمل محفوظ قرار دیدیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔

امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔اور دہشت گردی کا چیلنج بھی درپیش ہے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں کالعدم  ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کارپر اعتماد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے۔