پہلا ٹی 20 میچ،پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے93رنز کاہدف دے دیا

شارجہ(اُمت نیوز) تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے93 رنز کاہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقشارجہ میں کھیلے جا رہےپہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ17 رنز پر گری جب محمد حارث 6 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پر عظمت اللہ عمرزئی کو کیچ تھما بیٹھے۔ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے جو بغیر کوئی رنز بنائےعظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے انہوں نے 17 رنز اسکور کیے۔چوتھےآئوٹ ہونے والے کھلاڑی طیب طاہر تھے انہوں نے 16 رنز بنائے۔اعظم خان صفر، شاداب خان12 ،فہیم اشرف2 ، نسیم شاہ 2 بنا کر آئوٹ ہوئے۔ احسان اللہ 6 اورزمان خان8 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔