نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔
پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔
ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔ کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا اور ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔