محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں،پی سی بی

اسلام آباد( اُمت نیوز)فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف سامنے آگیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے چلنے والے تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب ڈومیسٹک پرفارمنس سے مشروط ہے،پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلیکٹرز نے محمد عامر سے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری کریں ، کرکٹ پر فوکس رکھیں اور کوئی بھی غیر ضروری بیان بازی نہ کریں۔