انگلش پریمیئر لیگ میں افطار کیلیے میچ روک دیا گیا

لندن: رواں سیزن انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اورایورٹن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کی افطاری کیلیے میچ روک دیا گیا۔

گذشتہ روز میچ کا جب 26 واں منٹ شروع ہوا تو روزہ دار مسلمان کھلاڑیوں کے احترام میں میچ میں وقفہ کر دیا گیا جس کےدوران مسلمان کھلاڑیوں عبدولے ڈوکورے ، ادریسہ اور آندرے اونا نے روزہ کھولا۔

انتظامیہ کی جانب سے مسلمان کھلاڑیوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ پریمیئر لیگ کے دوران روزہ کھلنے کے اوقات میں میچ رکوا کر افطاری کر سکتے ہیں۔