نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کےلیے قومی سکواڈ کا اعلان

کراچی (اُمت نیوز) پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلیے قومی سکوڈ کا اعلان کردیا ہے۔ بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی ہے۔
بابر اعظم کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں شامل ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد،عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف،احسان ﷲ، زمان خان، محمد حارث، عباس آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ عبد ﷲ شفيق، شان مسعود اور حسیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔
ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، احسان ﷲ، نسيم شاہ، عبدﷲ شفيق، شان مسعود اور ابرار احمد شامل ہوں گے جبکہ افتخار احمد اور سلمان علی آغا میں سے کوئی ایک منتخب ہوگا، حارث سہیل کے نام پر بھی غورجاری ہے۔