اقوام متحدہ:پاکستان کی اسرائیل کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور
بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے خلاف او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیش کی،قرارداد کے حق میں 38،مخالفت میں امریکا سمیت 4ووٹ
نیویارک(امت نیوز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کے خلاف پاکستان کی پیش کردہ قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی
بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے خلاف او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیش کی، قرارداد کے حق میں اڑتیس اور مخالفت میں چار ووٹ پڑے جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اسرائیل کے خلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے چار ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔