ثانیہ مرزا  کی بیٹے کے ہمراہ روزہ افطار  کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (اُمت نیوز)ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ روز افطار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا  ہاتھ میں کھجور پکڑے دعا مانگ رہی ہیں جبکہ اذہان اس دوران اپنی پلیٹ میں افطار کے لیے کھجور لے کر بیٹھا ہے

بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ  روزہ افطار کرتے  ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  ثانیہ مرزا  ہاتھ میں کھجور پکڑے دعا مانگ رہی ہیں جبکہ اذہان اس دوران اپنی پلیٹ میں افطار کے لیے کھجور لے کر بیٹھا ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماں اور بیٹے کو ایک ساتھ افطار کے ٹیبل پر بیٹھے افطاری کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

ویڈیوکے کیپشن میں  انہوں نے لکھا کہ "افطار میں  میرے ساتھ ہیں، جس کے ساتھ دل والی ایموجی شیئر کی

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔