پاک نیوزی لینڈ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع کرنے کااعلان کردیا

راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، کراچی میں تین ون ڈے میچز شیڈولڈ ہیں، میچز کے لیے آن لائن خریدے جا سکیں گے۔

ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو روپے شروع ہو گی، وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار جبکہ تھرڈ فلور گیلری کا ٹکٹ تین ہزار میں دستیاب ہو گا۔

راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو ہوں گے، پہلے دو ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹ 300 ، 500 اور 3 ہزار میں دستیاب ہوں گے، ون ڈے میچز 27 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔

کراچی میں شائقین 250 سے ایک ہزار روپے ٹکٹ خرید سکیں گے، کراچی میں ون ڈے میچز 3 ،5 اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے