پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے ،یہ سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے، ڈیرل مچل

لاہور (اُمت نیوز ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے کافی پرجوش ہیں۔
لاہور پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل کوئنز ٹاؤن سے سفر کا آغاز کیا، اب پاکستان پہنچے ہیں، پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے چیلنج ہے۔
مچل نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جو پہلے اس کنڈیشنز میں نہیں کھیلے، یہاں ہو م گراؤنڈ سے کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، نوجوان کھلاڑی تجربہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کافی لمبی ہے، کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔