Iranian Foreign Minister Hossein Amir-Abdollahian meets with Saudi Arabia's Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud in Beijing, China, April 6, 2023. Iran's Foreign Ministry/WANA (West Asia News Agency)/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY

ایرانی وفد سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک )ایرانی وفد سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کی بحالی کیلئے دارالحکومت ریاض پہنچ گیا
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سات سال سے تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد ایرانی وفد سعودی عرب میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے ریاض پہنچا ہے۔
کچھ دن پہلے سعودی وفد نے بھی ایران میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے تہران کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل چین میں دونوں حکومتوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے میں امن اور استحکام لانے کے عزم کا ظاہر کیا گیا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے مطابق ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر ریاض پہنچا اور سعودی حکام نے اس کا استقبال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کیلئے ضروری اقدامات کرے گا