پہلا ٹی 20میچ، پاکستان کے122پر 5 کھلاڑی آئوٹ

لاہور(اُمت نیوز)پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 122رنز بنا لیے ہیں اور 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 14کے سکور پر گری جب محمد رضوان ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے ۔ دوسرے آئوٹ ہونے بیٹسمین بابر اعظم جو 9رنز بنا کر مائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد صائم ایو ب اور فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے جو47رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔فخر زمان 39رنز اور شاداب خان 4رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔
لاہور(اُمت نیوز)پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان
نیوزی لینڈ الیون: ٹام لیتھم (سی اینڈ ڈبلیو)، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم۔ راچن رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودھی، بین لسٹر