تیسرا ٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نےپاکستان کو 164رنز کا ہدف دے دیا

لاہور(امت نیوز)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو فتح کےلیے 164 رنز کا ہدف دے دیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں پر نقصان پر 163 رنز اسکور کئے

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 20 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب چیڈ باؤز 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا

دوسری وکٹ  56رنز پر گری ۔ ول ینگ 17رنز بنا کر چلتے بنے انہیں شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی

ڈیرل مچل آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے ۔ انہیں شاہین آفریدی نے 121رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا ۔ ڈیرل مچل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی

ٹام لیتھم نے 49 گیندوں پر 64رنز اسکور کئے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا