لندن: نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج پر پابندی لگا دی

لندن(اُمت نیوز)لندن پولیس نے نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر سیاسی احتجاج منعقد کرنے پر پابندی لگا دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں نے ایون فیلڈ پر احتجاج کیا جس کے سبب رہائشیوں کا جینا دو بھر ہو گیا۔
لندن انتظامیہ نے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 11 مئی کی شب تک تمام احتجاج پر پابندی لگا دی ہے۔