قانونی لڑائی ہارنے کی صورت میں سڑکوں پر شر پسندی پھیلانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا،فائل فوٹو
قانونی لڑائی ہارنے کی صورت میں سڑکوں پر شر پسندی پھیلانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا،فائل فوٹو

غیر منتخب شخص بھی میئر کراچی کا الیکشن لڑسکے گا، قانون منظور

کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اسمبلی سے منظور ہوگیا، جس کے مطابق اب کوئی بھی شخص میئر کراچی کا الیکشن لڑسکے گا۔

ترمیم شدہ بل کے مطابق بلدیہ کراچی کا غیررکن شخص بھی میئر کا الیکشن لڑنے کا اہل قرار پایا ہے، یعنی کوئی بھی شخص میئر، چیئرمین اور کونسل کے امیدوار کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق بلدیاتی کونسلز میں چیئرمین، میئر کے لیے عمومی، مخصوص نشست پر منتخب کی شق ختم  کردی گئی ہے، جس کے بعد بلدیاتی کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر براہ راست انتخاب لڑسکیں گے۔2001 کےبلدیاتی قانون کی طرز پر چیئرمین، میئر کا امیدوار کونسل کا رکن ہوئے بغیر الیکشن لڑسکےگا۔

سندھ کابینہ بھی ترمیمی بلدیاتی مسودے کی منظوری دے چکی ہے، جسے بعد ازاں سندھ اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ جی ڈی اے اور ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نےبھی بلدیاتی ترمیم کی حمایت کی۔

میئر کراچی کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔