پاکستان میں بیروزگاری بھارت،ترکی سے کم ہے،عالمی ادارہ شماریات

کراچی(امت نیوز)عالمی ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بھارت اور ترکی سے کم ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی۔ پاکستان بیروزگاری کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں 16 ویں نمبر پر تھا۔ماہرین کے مطابق پاکستان کو اپنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے آئی ایم ایف کے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اتنے کم ہیں کہ بمشکل ایک ماہ کی کنٹرول شدہ درآمدات کو پورا کیا جا سکا ہے۔ مالی سال 2022-2023 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 0.29 فیصد رہنے کے ساتھ پاکستان کی معیشت سست روی کا شکار ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق کے مطابق مجموعی بے روزگاری کی شرح (6.3فیصد)اور گریجوایٹس (16.1فیصد)کے درمیان فرق تقریباً 10 فیصد ہے۔