عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو

حفاظتی ضمانت منظور،عمران خان کو 3 روز میں احتساب عدالت سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 3 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت سے رجوع کی ہدایت کردی۔

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے عمران خان کی 3 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 روزمیں احتساب عدالت سے رجوع کی ہدایت کردی۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 3 گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل جیمرز والی گاڑیوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ان کی صرف ایک گاڑی کو داخلے کی اجازت ملی ہے۔

رجسٹرار کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس پر تعینات سکیورٹی کو پیغام پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔