معروف برانڈ شاپ “لالز چاکلیٹ” ٹیکس چوری کی اطلاعات پر سیل کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کی مشہور چاکلیٹ برانڈ شاپ “لالز چاکلیٹ” کو پوائنٹ آف سیل ( پی او ایس ) کی خلاف ورزی اور ٹیکس چوری کی اطلاعات پر ایف بی آر نے چھاپہ مار کر سیل کردیا۔

واضح رہے ملک بھر کے بڑے شاپنگ، پلازہ، سینٹرز، دکانوں اور چین اسٹورز کو ایف بی آر کے پی او ایس کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے لنک کرنے کے لئے ایف بی آر نے گزشتہ دو برسوں سے مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ ان مقامات پر رئیل ٹائم سیلز کو مسلسل مانیٹر کر کے نہ صرف سیلز ٹیکس کی چوری روکی جائے بلکہ محصولات میں اضافہ کیا جائے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی جانے والی کارروائی میں ایف بی آر کے POS نظام کی خلاف ورزی پر ریجنل ٹیکس آفس ون (آر ٹی او۔1)،کراچی کی ٹیم نے ڈیفنس کے علاق خیابان شہباز کراچی میں واقع ملک کی معروف چاکلیٹ برانڈ چین کے مرکزی تجارتی ہیڈ کواٹر سیل کیا۔

زرائع کے بقول چیف کمشنر آر ٹی او -1, حیدر علی دھاریجو کی سربراہی میں POS نظام کے نفاز اور اس کی چانچ پڑتال کا عمل سرگرمی سے جاری ہیں۔
چیف کمشنر کی ہدایات پر کمشنر زون-1، مرزاناصر علی نے خلاف ورزی کرنے والے مختلف تاجروں اور برانڈز کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جن پر مزید کارروائی جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ملک کی مہنگی ترین اور مشہور چاکلیٹ شاپ لالز چاکلیٹ جن کی شاخیں کراچی اور لاہور کی مصروف اور متمول علاقوں واقع ہیں اور جن کا مرکز خیابان شہباز کراچی واقع ہے اس مرکز پر POS نظام کو با لائےطاق رکھتے،بغیر QR کوڈ کے فروخت کے ثبوت ملنے پر کاروائی کی گئی اور مرکزی دفتر کو سیل کر دیا گیا۔ یہ کاروائی ایس آر او۔ 252 کے تحت کی گئی اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

اس کاروائی کے نتیجے میں لالز چاکلیٹ نے جرمانے کی ادائیگی کر دی۔ چنانچہ ادائیگی کے بعد اس مرکز کو کھول دیا گیا۔ مزید تفتیش اور چانچ جاری ہے۔ کاروائی کے نتیجے میں مزکورہ تاجر نے POS نظام کی پاسداری کی یقین دہانی کی ہے۔

اس موقع پر چیف کمشنر حیدر علی دھاریجو نے اعادہ کیا کہ POS نظام کے نفاز کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور یقین دلایا کہ قانون پہ عمل کرنے والے تاجروں کو ہر ممکن قانونی تعاون اور رہنمائی فراہم کی جائیگی۔ جبکہ خلاف ورزی کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ کہ POS نظام سے سے استفادہ کریں۔ FBR اس سلسلہ میں ان کی رہنمائی کرے گا۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی کے لئے محصولات کی ادائیگی اور بروقت ادئیگی ضروری ہے۔ POS نظام بروقت ادئیگی کا موثر زریعہ ہے۔