فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کیلیے مقام کا انتخاب ہوگیا

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ کے مقام کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اب بھارت کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایشیاکپ پر پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ماننے کے بعد پاکستان نے بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں ورلڈکپ میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔

ایشیاکپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت بقیہ میچز لنکن سرزمین پر شیڈول ہوں گے لیکن ایونٹ کا میزبان پی سی بی ہی ہوگا۔