بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فائل فوٹو
بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ فائل فوٹو

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی: آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کپتان بابراعظم کی ایک درجے تنزلی ہو گئی۔

نئی رینکنگ لسٹ میں مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو سمتھ دوسرے اور ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نویں اور بھارت کے ریشاب پانت دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کی 5 ویں پوزیشن ہے، بھارت کے جسپریت بمرا کا آٹھواں اور روندرا جدیجہ کا نواں نمبر ہے۔