پاکستان میں سونا فی تولہ 2500 روپے سستا ہو گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا فی تولہ 2500 روپے سستا ہو گیا۔سونا کاروباری ہفتے کے چھٹے روز بھی سستا، ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی،

یہ بھی پڑھیں:۔پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، اسحاق ڈار

عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونا سستا ہوگیا، ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی، دس گرام سونا 2143 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہو گیا۔