ادارہ قومی بچت اسکیموں کا 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ قومی بچت اسکیموں نے 4 نئی اسلامی پروڈکٹس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔سرمایہ کاری کرنے والوں کو12.84 فیصد سے20.80 فیصد تک منافع ملے گا،ثروا اسلامک ٹرم اکانٹ کھولنے پر منافع کی سالانہ شرح 20.80 فیصد ہوگی۔دستاویزکے مطابق اسلامک ٹرم اکانٹ میں تین سالہ سرمایہ کاری بھی کی جا سکے گی۔

تین سالہ سرمایہ کاری پرہرچھ ماہ بعد 17.40 فیصد منافع ملے گا،پانچ سال کی مدت کیلئے اسلامک اکانٹ میں سرمایہ کاری کا آپشن بھی موجود ہیں۔دستاویزکے مطابق ماہانہ بنیاد پرمنافع کی ادائیگی 12.84 فیصد کے حساب سے کی جائے گی، ثروا اسلامک سیونگ اکانٹ میں کسی بھی وقت سرمایہ نکالنے کی سہولت ہوگی، اسلامک سیونگ اکانٹ میں ہرماہ 19.50 فیصد تک منافع دیا جائے گا، اکانٹ سے قبل ازوقت رقم نکالنے کی صورت میں ایک فیصد تک چارجزدینا ہونگے۔