پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی،اوگرا

اسلام آباد (امت  نیوز) آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی تردیدکی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کوئی سمری وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں جن کے مطابق  یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے7 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہے۔