پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے سبب ٹریڈ معطل

کراچی (اُْمت نیوز)عید کے فوراً بعد کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے, 100انڈیکس میں 5.47 فیصد اضافے کے باعث اپر لاک لگ گیا۔
عید کی چھٹیوں سے قبل بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2279 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 721 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خریداری کی لہر دیکھی جارہی ہے.
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری اور حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین ڈیل کے باعث پی ایس ایکس مں تیزی کا رجحان ہے۔
عید سے قبل کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1205 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرگیا تھا۔