پیرس،ٹیکس ورلڈ نمائش میں 30پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی(امت نیوز) گارمنٹس،فیبرل اور لیدرکی مقبول ترین نمائش "ٹیکس ورلڈ،ملبوسات سورسنگ2023 ” پیر3جولائی سے پیرس میں شروع ہوگئی۔ نمائش میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستان پویلین کا اہتمام کیا ہے جس میں 30پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ ڈی ورسیلزایگزیبیشن سینٹر میں 30 فیبرک، گارمنٹس اور لیدر مینوفیکچررز ٹیکس ورلڈ/اپیرل سورسنگ پیرس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، نمائش5جولائی تک جاری رہے گی۔

یہ ایڈیشن نمائش کنندگان اور زائرین دونوں کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ 20 ممالک سے 1,350 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں اور دنیا بھر سے مختلف خریداروں کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ پاکستانی نمائش کنندگان بنگلہ دیش، کمبوڈیا، چین، بھارت، کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ترکی جیسے بڑے مینوفیکچرنگ ممالک کے ساتھ فیشن مصنوعات کی عالمی رینج کی نمائش کر رہے ہیں۔اس ایڈیشن میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین، ایتھوپیا، میانمار، جنوبی کوریا اور ترکی کنٹری پویلین کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کابراہ راست نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی پویلین بھی ہے۔ مذکورہ نمائش میں پاکستان سے جونمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں ان میں آریان اسپورٹس،اے ایس فٹویئر،کریسنٹ بہومان،کوبیجاانڈسٹریز،کریٹیو اپیرل،کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز،دیکلب ٹریڈ وائس،ڈائمنڈ فیبرکس(سفائرگروپ)،فیشن الائنس ٹریڈنگ،اعجاز اپیرل،انٹرلوپ مارکیٹ نٹ،کمال لمیٹیڈ،لیدرگرپ پیرس/پنم امپیکس،لبرٹی ملز،ماہین ٹیکسٹائل ملز،مسعودٹیکسٹائل ملز،کیکوٹیکس لمٹیڈ،نازران،صمد ربر ورکس،سفائر فنشنگ ملز،سرینا ٹیکسٹائل انڈسٹریز،شفیع ٹیکسٹائل،شاہ تاج ٹیکسٹائل،شیخانی انڈسٹریز،سیسل،سوفٹ ویئر،Starlet-AHS،یونائٹیڈ امپیکس،ویژن ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔