بنگلادیشی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا،عدالتی کارروائی میں 5 ملزمان پر جرم ثابت ہوا تھا، فائل فوٹو
 بنگلادیشی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا،عدالتی کارروائی میں 5 ملزمان پر جرم ثابت ہوا تھا، فائل فوٹو

سعودی عرب میں شہری کا سر قلم کر دیا گیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے زیراہتمام مملکت کےمشرقی صوبےمیں اپنی بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ’جو لوگ خدا اور اس کے رسولؐ کے خلاف جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا سولی پر چڑھایا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں یا ملک سے جلاوطن کر دیا جائے۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے‘۔

واضح رہے کہ اس کیس کے مرکزی ملزم فاضل بن منصور بن علی الہلال نے اپنی بیوی زینب بنت محمد بن حبیب العتوق کو بیڈ روم میں گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں سعودی عرب کے شہری تھے۔