واشنگٹن میں پاکستان کا پرانا سفارتخانہ فروخت ہوگیا

اسلام آباد:  واشنگٹن میں پاکستان کا پرانا سفارتخانہ فروخت ہوگیا۔ پاکستانی نژاد بزنس مین عبد الحفیظ خان نے 71 لاکھ ڈالر میں تاریخی عمارت خرید لی، میساچوسٹس ایونیو واشنگٹن میں واقع فرانسیسی طرز تعیمر کی شاہکار عمارت کو پاکستان نے 1951 میں خرید کر وہاں سفارتخانہ قائم کیا تھا۔

سفارتخانہ موجودہ عمارت میں 2004 میں منتقل کیا گیا، 2011 میں اس وقت کی حکومت نے 70 لاکھ ڈالر قرض لے کر اس عمارت کی تزئین و آرائش کی۔

یہ عمارت اب 71 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی، ایک یہودی گروپ اس عمارت کو خرید کر عبادت گاہ میں تبدیل کرنا چاہتا تھا جبکہ بھارتی پراپرٹی ایجنٹ نے بھی 50 لاکھ ڈالر کی بولی لگائی تھی۔