سنگاپور کے وزیرٹرانسپورٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار

سنگاپور (اُمت نیوز)سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ کوکرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سنگا پور کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس اسوارن کو کرپشن کے الزام پر انسداد بدعنوانی کے محکمے نے گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کے سلسلے میں سنگاپور کے ایک ارب پتی بزنس ٹائیکون سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
سنگاپور کے کرپٹ پریکٹس انویسٹی گیشن بیورو (سی پی آئی بی) نے ایک بیان میں وزیرٹرانسپورٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 11 جولائی 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔‘
بیورو کا مزید کہنا تھا کہ سنگاپور کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہوٹل ٹائیکون اونگ بینگ سینگ کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا۔
بیورو نے کرپشن کے مقدمے یا تحقیقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ سنگاپور دنیا کے اہم مالیاتی مراکز میں سے ایک ہے اس کا شمار سب سے کم کرپٹ ممالک میں ہوتا ہے۔