سندھ اسمبلی میں بےروزگاروں نوجوانوں کو الائونس دینے کا بل جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس دینے کا بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا گیا ۔ ایم پی اے سید عبدالرشید نے بے روزگاروں کو الاؤنس دینے کا بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ،بے روزگار نوجوانوں کو بےروزگار الاؤنس دیاجائے۔سندھ اسمبلی میں جمع کروائے گے بل کے متن میں ایم پی اے سید عبدالرشید نے تجویز دی ہے کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کی ذمے دارحکومت ہوگی ۔
‎18سال کی عمر کے بعد سرکاری یا پرائیوٹ ملازمت کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہوگی ۔ملازمت نہ ملنے پرحکومت بے روزگار نوجوانوں کوبلاسودی قرضہ دے۔نوجوانوں کو ملازمت یاسر کاری نجی اداروں میں ملازمت نہ ملنے پر بے روزگاری الاونس لازمی جاری کیاجائے ۔نوجوانوں کی بے روزگاری انکو منفی سرگرمیوں اور جرائم کی طرف لے جارہی ہیں،سید عبدالرشید ایم پی اے جماعت اسلامی کاکہنا ہے کہ اس صورتحال میں لازم ہے کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کی کفالت کی جائے ۔یوتھ کی تعمیر اور خوشحالی کے لئے بل جمع کروایا،۔اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ اسمبلی کے
‎قواعد 256 کے تحت بل کو فوری پیش کرنے کی اجازت دیں اور حکومت سمیت تمام جماعتیں اس بل کو متفقہ منظور کریں۔