پانی بحران،جماعت اسلامی کا واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر دھرنا کل ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کی جاری حقوق کراچی تحریک کے سلسلے اور شہر بھر میں پانی کی شدید قلت و بحران، غیر منصفانہ تقسیم، پانی چوروں و ٹینکر مافیا اور غیر قانونی ہائیڈرینٹ کی سرکاری سرپرستی کے خلاف جمعہ 4اگست کو شام 5بجے واٹر بورڈ ہیڈ آفس شاہراہ فیصل نزد کارساز پر زبردست احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

دھر نے میں شہر بھر سے سندھ حکومت و واٹر بورڈ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث سخت گرمی میں پانی کی قلت کے شکار عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے،دھرنے کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئر مینوں اور 88یوسیز چیئر مینوں نے بھی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں، عوامی مسائل کے حل اور اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے بھر پور آواز اُٹھائیں گے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری منعم ظفر خان نے تمام کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دھرنے میں بھر پور شرکت کریں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔